ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل آزاد نگر میں گھر کے باہر رکھی ہوئی بائک غائب

بھٹکل آزاد نگر میں گھر کے باہر رکھی ہوئی بائک غائب

Wed, 28 Feb 2018 15:29:40    S.O. News Service

بھٹکل 28/فروری (ایس او نیوز) یہاں آزاد نگر فرسٹ کراس پر گھر کے باہر رکھی ہوئی ایک بائک چوری اچانک غائب ہوگئی ہے، جس کے تعلق سے گمان لگایا جارہا ہے کہ یا تو بائک کوئی شخص غلطی سے اپنی سمجھ کر لے گیا ہے یا پھر چوری کی گئی ہے۔

بائک مالک ابراہیم خلیل خطیب نے بتایا کہ وہ رات کو ہمیشہ کی طرح گھر کے باہر اپنی بائک پارک کی تھی، صبح دیکھا تو بائک غائب تھی۔ ان کے مطابق گھر کے باہر رکھی ہوئی دیگر دو بائک محفوظ ہے  صرف ایک بائک غائب ہے۔

ابراہیم خلیل نے عوام الناس سے  درخواست کی ہے کہ اگر ہیرو ہونڈا اسپلینڈر KA47H-5728 کہیں پر بھی نظر آئیں تو  اُنہیں  موبائل نمبر 8197043302 پر خبر کریں ۔ ہیروہونڈا اسپلینڈر  بلیک اینڈ بلیو رنگ کی ہے۔

بائک کی گمشدگی کے تعلق سے بھٹکل ٹائون پولس تھانہ کو بھی شکایت دی گئی ہے۔


Share: